عالمی دارالافتاء

عالمی دارالافتاء(آن لائن)
عالمی دارلافتاءوایڈوانس اسلامی لرننگ اکیڈمی ایک وسیع البنیاد آن لائن تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد و ہدف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی کرتی دنیا میں اعلیٰ اسلامی تعلیم کے فروغ کے لیے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھاکر شائقین علم کے لیے قدیم و جدید اسلامی علوم و فنون کی گھر بیٹھے تحصیل کو ممکن بنانا ہے۔
مزید پڑھیں

تعارف ادارہ

عالمی دارلافتاءوایڈوانس اسلامی لرننگ اکیڈمی ایک وسیع البنیاد آن لائن تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد و ہدف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی کرتی دنیا میں اعلیٰ اسلامی تعلیم کے فروغ کے لیے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھاکر شائقین علم کے لیے قدیم و جدید اسلامی علوم و فنون کی گھر بیٹھے تحصیل کو ممکن بنانا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر دینی مدارس کے طلبہ اور فضلاءکے لیے ماہر و متخصص علماءو مفتیان کرام کی نگرانی میں تخصص فی الفقہ الاسلامی کا خصوصی کورس ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں افتاءواصول افتاءسے متعلق امہات الکتب کے مطالعے کے ساتھ ساتھ جدید فقہی مسائل اور علمی تحقیقات سے آگاہی فراہم کرنے اور فتوی نویسی کی عملی تربیت کا بھی اہتمام ہے۔علاوہ ازیں جدید تحقیقی اسالیب سے متعلق خصوصی لیکچرزبھی دستیاب ہیں جن کی مدد سے طلبہ تخصص،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالوں کی تیاری کرسکتے ہیں۔دینی مدارس کے طلبہ کے لیے دیگر معاون علو م عربی، انگلش،کمپیوٹروغیرہ کے شارٹ کورسز بھی اکیڈمی کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ جبکہ جدید تعلیم یافتہ افراد کے لیے آن لائن دراسات کورس بھی دستیاب ہے جس میں وفاق المدارس العربیہ کے نصاب کی کتابوں کی تعلیم تجربہ کار اور کہنہ مشق اساتذہ کے ذریعے دی جائے گی۔اس کے علاوہ قرآن کریم کی تجوید ،ترجمہ اور تفسیر کی خصوصی کلاسیں بھی منعقد کی جائیں گی۔

کورس

آن لائن رجسٹریشن فارم

سوشل میڈیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
X

رابطہ کریں

محمد علی غفرلہ © عالمی دارالافتاء